کرک، بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملے، ایک اہلکار شہید، پولیو ورکر زخمی، صدر ، وزیر اعظم کی شدید مذمت

کرک، بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملے، ایک اہلکار شہید، پولیو ورکر زخمی، صدر ، وزیر اعظم کی شدید مذمت

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر حالیہ حملوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔

 کرک کے تحصیل بانڈہ داود شاہ کے علاقے شکر خیل میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیو ورکر کو علاج کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب بنوں کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی، جس میں پولیو ورکر حیات اللہ خان زخمی ہوگیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی اور پولیو ورکرز پر حملے سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔