کرک میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید ہونے کا افسوسناک واقعہ

کرک میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید ہونے کا افسوسناک واقعہ

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

 واقعہ امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی پر تھے اور گاڑی میں سوار ہو کر روانہ تھے کہ اچانک پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی مذمت کی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، سپاہی رؤف اور ڈرائیور شاہ پور نے شہادت پائی، اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہماری عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اور ہم شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔