ایشیا کپ انڈر19 فائنل: سمیر منہاس نے بھارت کو شکست دیکر ٹیم کی محنت کی فتح حاصل کی

ایشیا کپ انڈر19 فائنل: سمیر منہاس نے بھارت کو شکست دیکر ٹیم کی محنت کی فتح حاصل کی

ایشیا کپ انڈر19 فائنل میں 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس نے کہا ہے کہ بھارت سے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم نے اپنی غلطیوں پر کام کیا، جس پر اللہ نے عزت دی اور فائنل میں بھارت کو ہرایا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ سے قبل فٹنس پر محنت کی اور ملتان میں لگنے والے کیمپ میں بھرپور تیاری کی، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم میں اپنا پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم قرار دیا۔سمیر نے کہا کہ فائنل میں انہوں نے پراعتماد انداز میں اننگز کھیلیں اور ان کا منصوبہ ڈبل سینچری بنانے کے بجائے ٹیم کا مجموعی اسکور 350 سے اوپر لے جانا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میچ کے بعد وزیراعظم اور پی سی بی کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے انہیں حوصلہ افزائی اور مبارکباد دی، جبکہ ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال بھی کیا گیا۔

سمیر نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر کہا کہ میچ کے دوران ان کا رویہ نامناسب اور جارحانہ تھا، اور کرکٹ میں اتنی جارحیت دکھانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے ڈسپلن کے ساتھ کھیلنے کا عزم کیا۔آخر میں سمیر منہاس نے یہ عزم ظاہر کیا کہ ایک دن وہ اور ان کے بھائی عرفان منہاس مل کر قومی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔