پاکستان کی انڈر19 ٹیم نے ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں بنگلادیش کے خلاف اپنا وارم اپ میچ کھیلنا شروع کر دیا ہے۔
یہ میچ ماسونگو میں کھیلا جا رہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بارش کے باعث میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوئی، تاہم اوورز کی تعداد میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ وارم اپ میچ کے دوران ٹیم کے تمام 15 کھلاڑیوں کو بیٹنگ یا بولنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاکہ کوچنگ اسٹاف ٹیم کی فارم اور کارکردگی کا بہتر جائزہ لے سکے۔پاکستان انڈر19 ٹیم کا اگلا وارم اپ میچ 13 جنوری کو امریکہ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے ہوگا۔یہ وارم اپ میچ ٹیم کو ورلڈکپ کی سخت مقابلہ بازی کے لیے تیار کرنے اور کھلاڑیوں کی حالیہ فارم اور حکمت عملی کا جائزہ لینے میں مددگار ہوگا۔