ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں 499 رنز، بھارت فائنل میں پہنچنے والی پہلی دفاعی چیمپئن ٹیم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں 499 رنز، بھارت فائنل میں پہنچنے والی پہلی دفاعی چیمپئن ٹیم

ایک تاریخی سیمی فائنل ثابت ہوا، جس میں بھارت اور انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں دل دہلا دینے والی کارکردگی دکھائی۔

دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 499 رنز بنائے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی ناک آؤٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت نے 253 رنز اسکور کیے، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کسی بھی ناک آؤٹ میچ میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ انگلینڈ نے 246 رنز بنا کر فخر کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی ناک آؤٹ میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور قائم کیا۔ بھارت کی طرف سے سنجو سیمسن نے 89 رنز بنائے، جو کسی بھارتی کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 73 چوکے اور 34 چھکے لگائے، جو کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں سب سے زیادہ ہیں۔

 انگلش بولر جوفرا آرچر کو سات چھکے لگے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بولر کو لگنے والے سب سے زیادہ چھکوں کے برابر ہیں۔یہ میچ بھارت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ بھارتی ٹیم چوتھی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی دفاعی چیمپئن ٹیم بن گئی ہے۔ اس نے پہلے تین مرتبہ فائنل کھیلنے والی سری لنکا اور پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دفاعی چیمپئن ٹیم نے لگاتار فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔اس شاندار میچ نے شائقین کو یادگار لمحے دیے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے۔