ویب ڈیسک: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
امریکا میں ہونے والی “لیٹم کپ” (LATAM ڈویژن تھری) آئس ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے فائنل میں پیرو کو 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام میچز میں حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔ فائنل میں بھی دفاع اور حملے میں بہترین ٹیم ورک نے فتح کو یقینی بنایا۔اسی چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ٹورنامنٹ میں 17 ممالک اور خطوں کی 62 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں ارجنٹینا، میکسیکو، پیرو، برازیل، لبنان، اسرائیل اور کوسٹاریکا شامل ہیں۔پاکستان میں آئس ہاکی جیسے غیر روایتی کھیل میں یہ کامیابی ایک نئے دور کی شروعات سمجھی جا رہی ہے، جس سے ملک میں سرد خطوں کے کھیلوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔