پاکستان کے سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انڈر 19 ایشیا کپ میں انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ بنایا

پاکستان کے سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انڈر 19 ایشیا کپ میں انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ بنایا

 گزشتہ روز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔

 میچ میں سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انڈر 19 ایشیا کپ میں انفرادی سکور کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔منہاس کی اننگز میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا یہ نیا ریکارڈ بھارت کے ویبھاو سوریہ ونشی کے 171 رنز کے سکور کو پیچھے چھوڑ گیا۔

یہ کارکردگی یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔ مجموعی طور پر منہاس کا 177 رنز کا سکور یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پانچواں سب سے بڑا انفرادی سکور بھی ہے۔ عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے جوریچ وان شالک وک کے پاس ہے، جنہوں نے زمبابوے کے خلاف 215 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔گذشتہ روز دبئی میں گروپ اے کے میچ میں ملائیشیا 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 48 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کا اگلا میچ 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا۔