دانش گجر کو تین فائر لگے جو جان لیوا ثابت ہوئے،قاتل فرار،خوف وہراس
مقتول گھر سے فیکٹری جانے کیلئے نکلا تھا ، گھات لگائے دشمن نے فائرنگ کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں 22سالہ نوجوان دانش گجر کو نامعلوم افراد کی جانب سے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا نوجوان کو تین فائر لگے جو جان لیوا ثابت ہوئے اور وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دانش گھر سے فیکٹری جانے کے لیے نکلا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔