ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل،ملزمان فرار

جاں بحق عطاالرحمان، عبدالقیوم، بلقیس کا تعلق وڑوکی گائوں سے ہے
فائرنگ کے وقت تینوں افراد کھانا کھا رہے تھے، قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک کے اسٹیشن روڈ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 3 افراد کو قتل کردیا، زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق عطاالرحمان، عبدالقیوم، بلقیس کا تعلق وڑوکی گائوں سے ہے، فائرنگ کے وقت تینوں افراد کھانا کھا رہے تھے۔اس سے قبل بھی ٹانک میں ایک فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا، اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ملزمان تین افراد کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔