نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان قتل

16سالہ نوجواں گھرکے باہرگلی میں بیٹھاتھانامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 16سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ نشترکالونی خالق آبادمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 16 سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق نوجوان گھرکے باہرگلی میں بیٹھاتھا،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی،نوجوان کوطبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیاہسپتال میں ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی