سندر:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

گھنٹی بجنے پر نوجوان نیدروازہ کھولا ، ملزموں نے فائرنگ کردی 
لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ، پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کا مطابق سندر کا رہائشی محمد الیاس گھر پر موجود تھا ،اس دوران دروازے پر گھنٹی بجی ،جیسے الیاس نے دروازہ کھولا ،دو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے، زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔