عارفوالا :نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے نوجوان قتل

واقعہ محلہ مظفر آباد میں پیش آیا، مقتول کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی 
عارفوالا، پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے محلہ مظفر آباد میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت شکیل ولد محمد علی سکنہ البدر کالونی کے نام سے ہوئی، ذرائع پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔