وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام کیلئے مسلسل نئے منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں
ایم این اے حافظ میاں محمد نعمان کے اعزاز میں ایوانِ اقبال میں تقریب
لاہور(آئی این پی) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام کیلئے مسلسل نئے منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ وزیرِ اعلی مریم نواز ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔رانا مشہود احمد خاں نے ضمنی انتخابات NA-129 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ایم این اے حافظ میاں محمد نعمان کے اعزاز میں ایوانِ اقبال میں تقریب منعقد کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، اللہ کے فضل سے وزیرِ اعلی مریم نواز نے اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام کیلئے مسلسل نئے منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے مزید کہا کہ حلقے کی عوام نے حافظ میاں محمد نعمان کو کامیاب کروا کر ثابت کیا کہ یہ حلقہ نواز شریف، شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کا ہے۔ اس موقع پر حلقہ PP-172 کے کارکنان اور عوام میں خدمات کے اعتراف اور قدردانی کے طور پر اعزازی شیلڈز اور ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے مہر اشتیاق بھی موجود یتھے۔