پاکستان سے مثبت خبریں آنا شروع ہوگئیں، ملکی معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے
وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں
اسلا م ٓباد(بیورو رپورٹ(چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے ملک میں کھیلوں کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹینس کے میدان میں فیڈریشن کو جو سپورٹ درکار ہوگی فراہم کرے گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا انٹرنیشنل جو نئیر ٹینس چمپئین شپ 2024کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا مشہود نے کہاکہ اعصام الحق نے ٹینس کے میدان میں پاکستان کو دنیا میں متعارف کروا۔یا اعصام الحق پاکستان کا سافٹ امیج ہے بارہ ممالک کے کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت خوش آئند ہے۔پاکستان سے مثبت خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں ،ملکی معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے غیر ملکی سرمایہ کاری دوبارہ پاکستان آ رہی ہے ۔ہر شعبے میں ہم نے ترقی کرنی ہے وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔