نوجوان میٹا کی اپلی کیشنز کا مثبت استعمال کر کے اپنے لیے فائدہ مند بنا سکتے ہیں،چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات میٹا کمپنی کی ٹیم سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں اس سے ملاقات کی ۔ملاقا ت میں پاکستان میں میٹا ایکو سسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین یو تھ پروگرام رانا مشہود ا حمد نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل اسپیس کے چیلنجز دیگر ممالک سے مختلف ہیں، میٹا کمپنی کے پلیٹ فارمز ای کامرس کے حوالے سے پاکستان میں بہت مقبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، آن لائن تھر یٹس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی نوجوان میٹا کی اپلی کیشنز کا مثبت استعمال کر کے اپنے لیے فائدہ مند بنا سکتے ہیں۔ ملاقات میں نمائندہ میٹا کمپنی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ایک اچھا انیشیٹو ہے، مسقبل میں باہمی مشاورت سے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔