پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار،اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل

اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی مد میں مجموعی طور پر  2.31 ارب ڈالر  بیرون ملک منتقل کیے گئے، جو ملک میں جاری کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے تسلسل اور منافع کی آزادانہ منتقلی کی عکاسی کرتا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق صرف  جون 2026  میں غیر ملکی کمپنیوں نے 151.4 ملین ڈالر منافع بیرون ملک منتقل کیا