وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں اپنا کیمپ آفس کھول دیا

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹرز عمران گورائیہ اور توصیف شاہ کو روزانہ چیمہ ہائوس میں بیٹھنے کا حکم
دونوں کوآرڈینیٹرز عوامی شکایات سنیں گے اور مسلسل وزیراعظم شہبازشریف کو آگاہ کریں گے
اسلام آباد(آن لائن)پنجاب سے متعلق مسائل کی شنوائی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں اپنا کیمپ آفس کھول دیا ۔دونوں کوآرڈینیٹرز عوامی شکایات سنیں گے۔دونوں کوآرڈینیٹرز مسلسل وزیراعظم شہبازشریف کو آگاہ کریں گے۔لاہور چیمبہ ہائوس  پبلک آفئیرز یونٹ وزیراعظم آفس ڈکلیئرکیا گیا ہے اوروزیراعظم آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔چیمبہ ہائوس پبلک آفئیرز یونٹ وزیراعظم آفس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔وزیراعظم کے پبلک آفئیریونٹ میں شہبازشریف نے اپنے 2 کوآرڈینیٹرز کو زمہ داریاں تفویض کردیں ۔وبرائے پبلک آفئیرز یونٹ عمران گورائیہ اور کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور توصیف شاہ کو چیمبہ ہائوس میں روزانہ کی بنیاد پر بیٹھنے کے احکامات جاری  کئے ہیں۔دونوں کوآرڈینیٹرز عوامی شکایات سنیں گے۔دونوں کوآرڈینیٹرز مسلسل وزیراعظم شہبازشریف کو آگاہ کریں گے۔