شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم کے دفتر میں کر دیا گیا، اس سے قبل وہ پی ٹی وی میں گریڈ 18 میں تعینات تھے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ارشد ملک 1992 سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔گذشتہ 16 ماہ کی حکومت میں انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے تقریر نویس کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔فروری 2024 کے انتخابات کے بعد شہباز شریف کے دوسری بار وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر ارشد ملک کو دوبارہ تقریر نویس کی خدمات پر مامور کیا گیا۔وہ ماضی میں وزارت خارجہ، وزیراعظم آفس سمیت کئی وزارتوں میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔