تہران(آئی این پی) برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔ برطانوی دفترخارجہ کے مطابق عارضی بندش کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد برطانیہ نے تہران میں اپناسفارتخانہ عارضی طور پربندکرکے اپنے سفارتی عملے کو بھی واپس بلالیا تھا۔