بنگلہ دیش میں بھارتی مداخلت اور قاتلوں کی سرپرستی کیخلاف شدید احتجاج

 پیٹراپول کے قریب عوام نے نو مینز لینڈ میں داخل ہو کر ہندوستان مخالف شدید نعرے لگائے 
بنگلہ دیش میں ایک اور نوجوان رہنما محمد مطلب  قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے‘ہسپتال داخل
ڈھاکہ (آئی  این پی )بنگلہ دیش میں مظاہرین، بھارتی سرپرستی میں پھیلنے والی دہشتگردی کیخلاف بھارتی سرحد تک آگئے۔ بھارت کی بنگلہ دیش میں عدم استحکام پھیلانے اور اپنی پراکسی حسینہ واجد کی سرپرستی مہنگی پڑ گئی۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بنگلا دیش اور ہندوستان کے درمیان سب سے بڑے لینڈ پورٹ پیٹراپول پر احتجاج کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پیٹراپول کے قریب عوام نے نو مینز لینڈ میں داخل ہو کر ہندوستان مخالف شدید نعرے لگائے۔بنگلہ دیش میں سیاسی تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آ  گیا جہاں نیشنل سٹیزن پارٹی( این سی پی) کے سینئر رہنما محمد مطلِب کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔بنگلہ دیشی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ این سی پی کے کھلنہ ڈویژنل چیف اور پارٹی کی مزدور تنظیم این سی پی جاتیہ شرامک شکتی کے مرکزی منتظم محمد مطلب شکدر کو پیر کی صبح تقریبا 11 بج کر 45 منٹ پر کھلنہ میں غازی میڈیکل کالج اسپتال کے قریب نشانہ بنایا گیا۔حملہ آوروں نے ان کے سر کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی محمد مطلب کے کان کے ایک طرف سے داخل ہو کر جلد کو چیرتی ہوئی دوسری جانب سے نکل گئی، تاہم خوش قسمتی سے ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔زخمی رہنما کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے