ڈھاکہ (آ ئی این پی )بنگلہ دیش میں شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی کو 15 روز کے لئے بند کرتے ہوئے طلبہ کو ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیرِ صدارت ڈھاکا یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں تعلمی سرگرمیاں 6 دسمبر تک بند رہیں گی۔اجلاس میں زلزلے کے طلبا پر جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ نے تمام رہائشی طلبا کو ہدایت کی کہ وہ اتوار شام 5 بجے تک ہاسٹلز خالی کر دیں۔اس سے قبل ہفتہ کی رات یونیورسٹی نے صرف اتوار کے دن کی کلاسز اور امتحانات معطل کیے تھے، تاہم اب تعطیلات کو دو ہفتوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔