سی سی ڈی پھر متحرک‘پنجاب میں اجرتی قاتلوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

ناضی میں شوٹرز کے ذریعے قتل کرانے والے مرکزی ملزموں کو بھی  گرفتار کیا جائے گا‘مطلوب اور مفروروں کی گرفتاری کے احکامات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اجرتی قاتلوں (شوٹرز) کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماضی میں شوٹرز کے ذریعے قتل کرانے والے مرکزی ملزموں کو بھی اب گرفتار کیا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد قتل کے واقعات میں لواحقین کو ڈرا دھمکا کر صلح کرا لی جاتی تھی، جس کے باعث اصل شوٹر قانون کی گرفت سے بچ جاتے تھے۔ اب ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ کے ذریعے شوٹرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی حکام نے تمام مطلوب اور مفرور شوٹرز کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔