شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلوں نے بھارتی اثر و رسوخ پر سوالات کھڑے کر دیئے
بھارتی حمایت یافتہ ملک چھوڑ کر مبینہ طور پر اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ لے چکی ہیں
ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلا دیش میں عوامی انصاف کی جماعت کی فتح کے بعد خطے کی سیاسی بساط کا منظرنامہ بدل گیا۔سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلوں نے بھارتی اثر و رسوخ پر بھی سوالات کھڑے کر دیئے، بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد ملک چھوڑ کر مبینہ طور پر اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ لے چکی ہیں۔ بنگلا دیشی عدالت نے سنگین فیصلے سناتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب قرار دیا جبکہ ایک اور مقدمے میں انہیں تازندگی قید کی سزا سنا دی گئی، انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کے تین رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اسد الزماں کمال اور سابق آئی جی چودھری عبداللہ المامون کو بھی مجرم قرار دیا