رم میں غیر قانونی ہتھیاروں کا مسئلہ، یہ دہشتگردی نہیں بلکہ باہمی تنازع ہے: گنڈاپور

رم میں غیر قانونی ہتھیاروں کا مسئلہ، یہ دہشتگردی نہیں بلکہ باہمی تنازع ہے: گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم میں جاری صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بھرمار ہے اور یہ مسئلہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ باہمی تنازعہ کا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ علاقے میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے عناصر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کرم کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کرم کے مسئلے کے حل کے لیے متعدد جرگے منعقد کیے جاچکے ہیں اور علاقے میں ادویات کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریباً 10 ٹن ادویات پہنچائی گئی ہیں۔ مزید برآں، کرم میں غذائی اجناس کی کمی دور کرنے کے لیے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے اور جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیے ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہتھیاروں کو یکم فروری تک جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس دوران مورچوں کو بھی مسمار کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد کرم میں امن قائم کرنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔