کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ اہم ہیں، مگر دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کا حل سیاسی ہے اور اس کے لیے عوام کے فائدے کے لیے سیاسی اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے۔ بلاول نے مزید کہا کہ ماضی میں دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی جا چکی ہے۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔