نائیجیرین خاتون کی شناخت وصیلت اموسا عرف علابہ کے نام سے ہوئی ،اسلام آباد سیکٹر H- 13 میں فلیٹ سے گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)راولپنڈی اور اسلام آباد میں خصوصاً تعلیمی اداروں کے طلباء کو کوکین فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خاتون کومنشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ترجمان اے این ایف کے مطابق نائیجیرین خاتون کی شناخت وصیلت اموسا عرف علابہ کے نام سے ہوئی ملزمہ کو اسلام آباد کے سیکٹر H-13 میں فلیٹ سے گرفتار کیااینٹی نارکوٹکس فورس نے خاتون کے فلیٹ سے 180 گرام کوکین برآمد کرلی گرفتار ملزمہ کا تعلق لگوس، نائیجیریا سے ہے، پاسپورٹ بھی برآمد کر لیا گیااطلاعات کے مطابق نائیجرین خاتون ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ میں طلبہ کو منشیات کی فراہمی میں بھی ملوث تھی اس سے قبل بھی اے این ایف متعدد نائجیرین منشیات فروشوں کو گرفتار کر چکی ہیاینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔