ٹیوب ویل سے تین لاکھ مالیتی 12 سولر پلیٹس چوری

حویلی لکھا (نامہ نگار)حویلی لکھا کے موضع سوڈھکی آبادی غلام فرید والی میں نامعلوم ملزمان نے ایک زرعی ٹیوب ویل سے 12 سولر پلیٹس چوری کر لیں۔ متاثرہ شخص ایوب صابر ایڈووکیٹ کے مطابق سولر پلیٹس کی مجموعی مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے بنتی ہے۔ایوب صابر کے بیان کے مطابق چوری کی واردات 28 سے 29 جنوری کی درمیانی شب ہوئی۔ صبح اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پہنچے تو سولر پلیٹس غائب تھیں۔ چوروں کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔مدعی کی درخواست پر تھانہ حویلی لکھا میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔