بجلی چوری پر 15 کنکشن منقطع

لاہور (خصوصی رپورٹ )لیسکو ناردرن سرکل میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈا ئون،بجلی چوری کے 15 کنکشنز پکڑے گئے۔بھاٹی گیٹ، بلال گنج، شیرانوالہ گیٹ اور قلعہ محمدی میں بجلی چوری پرکارروائیاں کی گئیں۔ ڈائریکٹ سپلائی اور میٹرز میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کرنے والے صارفین پکڑے گئے۔بجلی چوری میں ملوث افراد کو 35 ہزار سے زائد یونٹس کے لاکھوں کے ڈیٹیکشن بل جاری کیے جائینگے۔لیسکو ٹیموں نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں، بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز، ایف آئی آرز درج کرلی گئیں۔ ایکسین داتا دربار ڈویڑن فیاض حسین کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا۔