چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 102 بارہ ایل میں ملک مدثر کے ڈیرے سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ٹیوب ویل کے قیمتی بجلی کے تار اتار کر لے گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بھی قریبی ڈیرہ اسی نوعیت کی واردات کا نشانہ بنا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چوروں کا منظم گینگ سرگرم ہے اور مسلسل وارداتیں کر رہا ہے، اہل علاقہ نے ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے اور چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔