ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمر سے قیمتی تانبا چوری

پاکپتن ( خصوصی رپورٹ) پولیس چوکی سکندر چوک کی حدود میں رات گئے ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمر سے قیمتی تانبہ چوری کر لیا گیا۔ چک نمبر 60 کے معراج خالد کے ٹیوب ویل سے رات گئے چور ٹرانسفارمر میں لگایا گیا قیمتی تانبہ لیکر رفوچکرہوگئے۔