بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپورکے علاقے چورستہ میانخاں کے موضع لدھیوال کے قریب ڈاکوؤں نے زمیندارسے نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔ موضع مہتیکے بلہن کا سجاداحمدکھبیانوالی میں اپنے رقبہ سے چھ بجے شام دیپالپورواپس جارہاتھاکہ لدھیوال کے قریب موٹرسائیکل سوار3ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پرروک لیااور 50ہزار نقدی وموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔