شہریوں سے لاکھوں طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں چھین لیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کی واردات موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو لوٹ لیا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو گاڑی کا پیچھا کرتے ہیں۔سی سی ٹی وی کے مطابق گھر کا دروازہ کھول کر جیسے ہی گاڑی اندر کی ڈاکو بھی آ گئے ، ڈاکوؤں نے شہری امجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی۔ڈاکو 5 لاکھ نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔بادامی باغ میں شمشاد سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون۔غازی آباد میں نصیر سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاون میں فاروق سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔سبزہ زار میں وسیم سے1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون,ہربنس پورہ میں روف سے 1 لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون، مزنگ میں دلنواز سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھاونی اور نوانکوٹ سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ ملت پارک اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔