فیکٹری ایریا ،اچھرہ ،اسلام پورہ ،ہربنس پورہ اورفیصل ٹاؤن میں ڈکیتی کی وارداتیں
چوروں نے جنوبی چھاؤنی ،گڑھی شاہو،ٹبی سٹی ،چوہنگ،قلعہ گجر سنگھ میں نقب لگائی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔بتایاگیاہے کہ مسلح ڈاکو فیکٹری ایریا میں قیوم سے1لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون ،اچھرہ میں یوسف سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں اکبر سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں رفیق سے 1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون ،فیصل ٹاؤن میں وجیہہ الحسن سے1 لاکھ40ہزار روپے ،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔چور جنوبی چھاؤنی اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی ،قلعہ گجر سنگھ اور چوہنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔