کاشف 2لاکھ ، حبیب1لاکھ 70ہزار اور فہد سوا لاکھ روپے سے محروم
راوی روڈ ، جوہرٹاؤن سے2 گاڑیاں ،دیگر سے 3موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں روپے ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔مسلح ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں کاشف سے2لاکھ روپے اور موبآ ئل فون،نشترکالونی میں حبیب سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،شیراکوٹ میں ضیا سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں اشتیاق سے 1لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں فہد سے1 لاکھ25ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے راوی روڈ اور جوہرٹاؤن سے2 گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال، ہڈیارہ اور شادباغ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔