متعدد وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 5شہریوں کو لوٹ لیا

ذوالفقار 1لاکھ 45ہزار ، شمشیر 1 لاکھ 25 ہزار نقدی اور موبائل سے محروم
شادمان اور ٹاؤن شپ سے2 گاڑیاں ، دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں ذوالفقار سے1لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، گجرپورہ میں عفان سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ، ہڈیارہ میں شمشیر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل ،سبزہ زار میں لطیف سے 1لاکھ20 ہزار روپے اور موبائل ،مصری شاہ میں اویس سے1 لاکھ 10ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ادھر نامعلوم افراد نے شادمان اور ٹاؤن شپ سے2 گاڑیاں جبکہ راوی روڈ ،گارڈن ٹاؤن اور ستوکتلہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔