45سالہ شکیل حسین کے گھر میں دال پکائی گئی تھی ، حالت خطرے سے باہر
سرگودھا(خصوصی رپورٹ ) نواحی علاقے شمس آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے باپ اور 5بچوں کی حالت غیر ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق 45سالہ شکیل حسین کے گھر میں دال پکائی گئی تھی ،کھانے سے شکیل، اسکے بیٹوں 11سالہ مزمل،8سالہ عدیل ،9سالہ محمد شرجیل،بیٹیوں14سالہ جویریہ،17سالہ اقصیٰ کی حالت غیر ہو گئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر ان کا معدہ صاف کیا جس سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔