ہربنس پورہ پل میں 3 ملزموں نے موٹرسائیکل سوار سے 6 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی،2فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک افسران نے شہری سے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ہربنس پورہ پل میں 3 ملزموں نے موٹرسائیکل سوار سے 6 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی، موٹرسائیکل سوار کی مدد کیلئے آوازیں سن کر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں نے فوری ریسپانڈ کیادو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ٹریفک وارڈنز نے ایک ملزم کو دھر لیاملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کردیا گیا، ڈی آئی جی اطہر وحید نے سینئر وارڈن سلیم گجر، راشد بھٹی، وارڈن عدنان، سجاد اور ڈرائیور کو شاباش دی،سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے پانچوں افسران کو سی سی ٹو سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں،