جوہر ٹاؤن جے بلاک میں 32 سالہ شہروز بٹ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا ،17سالہ جمشید کا اقدام
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں نوجوان نے خودکشی کرلی جبکہ ہیر گاؤں میں نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی پولیس کے مطابق ہیئر میں 17 سالہ جمشید اسلام نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں،نوجوان کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ وجہ اقدام خودکشی ابھی سامنے نہیں آئی جبکی تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے جوہر ٹاؤن جے بلاک میں شہری نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق 32 سالہ شہروز بٹ نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکرمردہ خانہ منتقل کردی اہل خانہ کے بیان کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں مگر تاحال خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی