جومحلہ خان پورہ کا رہائشی مصطفی لاری اڈا پرانے پھاٹک کے قریب فرید ایکسپریس کی زد میں آ کر مارا گیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری سے تنگ شخص نے فرید ایکسپریس کے نیچے آکر خودکشی کر لی۔ ذرائع کیمطابق لاری اڈا پرانے پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ، جاں بحق شخص کی شناخت مصطفی ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ، جومحلہ خان پورہ کا رہائشی تھا۔