نامعلوم نوجوان پر تشدد بھی کیا گیا، ستوکتلہ ، انڈسٹریل اسٹیٹ سے لاشیں مل گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ 100 فٹ روڈ پر دریائے راوی کے کنارے سے نوجوان کی تشدد زدہ اور پھندا لگی لاش ایک کمرے سے برآمد ہوئی، مقتول کی عمر 20 سال کے قریب ہے، شناخت نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں ستوکتلہ واپڈا ٹاؤن کے قریب گندے نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ دریں اثنا قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پنڈی سٹاپ کے قریب گرین بیلٹ سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔