گھوڑے کے گلے کی رسی پھندا بن گئی، نوجوان جاں بحق

بھو آنہ (خصوصی رپورٹ )گھوڑے کے بدکنے پر اس کے گلے کی رسی پھندا بن گئی،17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں قلعہ کنگراں میںسکنہ محمدی شریف کا رہائشی 17 سالہ ہارون ظفر گھوڑے کو پانی پلارہا تھا کہ گھوڑے کے بدکنے پر گھوڑے کی رسی اس کے گلا کا پھندہ بن گئی اور وہ دم گھٹنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔