لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم فری پنجاب وزیراعلی مریم نواز کے ویڑن کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہورنے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ کے انسپکٹر محمد قمرساجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سنیچر ملزم محمد علی عرف کاکا کو گرفتار کرلیاڈی ایس پی او سی یوکینٹ میاں قدیراحمد کے مطابق گرفتارملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں موٹرسائیکلز برآمد کی گئی ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگیا تھاملزم کا موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری ہیں ملزم کو پیشہ ورانہ سکلز ،پبلک ریلیشن شپ کی مددسیگرفتار کیا گیا ایس پی نارتھ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں ڈی آئی جی او سی یو عمران کشورنیڈی ایس پی میاں قدیراحمد اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے پرامن اور محفوظ معاشرے کیلیے سرگرم عمل ہیں موثر حکمت عملی سے لاہور شہر میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے