لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شہری کا موبائل چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر کے گلبرگ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے چاقو دکھا کر شہریوں سے موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار کر کے اس سے چھینا گیا موبائل،چاقو اورپرس برآمد کر لیا۔