موہنی روڈ پر واردات کے بعد فرار ہونیوالا ملزم تعاقب کے بعد پکڑا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز، سٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ موہنی روڈ میں موبائل سنیچنگ کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے شہری سے موبائل چھینا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے شہری کی نشاندہی پر تعاقب کے بعد گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم زین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ داتا دربار کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کی سرکوبی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے