ڈولفن سکواڈ ، موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ایکشن جاری ہے ملت پارک ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ اور موبائل چھیننے میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھین کر فرار ہوا تھارکشہ ڈرائیور نے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن کو سنیچنگ کی واردات بارے آگاہ کیا تھاڈولفن نے فی الفور تعاقب کے بعد بینک کالونی سے ملزم کو گرفتار کیاملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کر لی رکشہ ڈرائیور نے موقع پر ملزم کو شناخت کرلیا، حمزہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے