حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری، وزیراعظم کی صدر زرداری سے اہم ملاقات

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری، وزیراعظم کی صدر زرداری سے اہم ملاقات

اسلام آباد میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

حکومتی اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہے ہیں، جس کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں حکومت کی طرف سے 7 اور پی ٹی آئی کی طرف سے 3 ارکان شریک ہیں۔اسی دوران، وزیراعظم شہباز شریف آج شام ساڑھے 5 بجے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات ملک کی موجودہ سیاسی برف کو پگھلانے اور دونوں فریقین کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔