وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم صدر مملکت کو خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سمیت بدامنی کی صورتحال سے آگاہ کریں گے، جبکہ دونوں رہنما صوبے کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج شام وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ بھی دیں گے۔ عشائیہ نئے تعینات ہونے والے اور سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکریٹری کے اعزاز میں دیا جائے گا۔