اسلام آباد میں آج وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔