حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں:مریم اورنگزیب

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں:مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

 انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو ن لیگ کا نہیں بلکہ عدالت کا فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ "دوسروں کے لیے کھودے گئے گڑھے میں خود گرنے کی مثال" ہے۔مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سیاسی طور پر مخالفین پر بے بنیاد الزامات لگائے اور جھوٹے بیانیے بنائے، جبکہ خود تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے اور یہ فیصلہ عدالت نے کیا۔ اس رقم کو جرمانہ کے طور پر واپس کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت نے ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈکیتی کی، اور ان کے اپنے لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کرپشن میں ملوث ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈکیتی کے لئے عوامی عہدے کا استعمال کیا، اور ان کے اعمال سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ وہ "سب سے بڑا چور" ہیں۔وزیر نے القادر یونیورسٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب جب حکومت کے پاس یہ یونیورسٹی آ جائے گی تو اسے ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔