ویب ڈیسک:معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد ان کی بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔
موہنی ڈے نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مارک سے علیحدگی کی خبر دی اور کہا کہ دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ علیحدگی کے باوجود وہ مارک کے ساتھ پیشہ ورانہ سطح پر کام کرتی رہیں گی اور درخواست کی کہ مداح ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور بلاوجہ تبصروں سے گریز کریں۔موہنی ڈے، جو 29 سال کی ہیں اور کلکتہ سے تعلق رکھتی ہیں، نے اے آر رحمٰن کے ساتھ 40 سے زائد شوز میں پرفارم کیا ہے اور وہ ایک معروف گٹارسٹ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اے آر رحمٰن کی طلاق کے فوری بعد موہنی ڈے کا بھی علیحدگی کا اعلان مداحوں کے لیے حیران کن تھا، اور اب ان کے مداح اس علیحدگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
موہنی ڈے کے اس قدم سے بھارتی موسیقی کی دنیا میں ایک اور ذاتی زندگی کا تنازعہ سامنے آیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔